مرزا ملک شو کی خوش باش ثانیہ نے عوام کو پھر کنفیوز کردیا، ثانیہ مرزا نے نئے سال پر زومعنی پوسٹ کی ، جس میں بھارتی ٹینس اسٹار نے 2022 کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے پاس 2022 کے لیے کوئی بہت طویل اور اچھا کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سیلفیاں ہیں۔ ثانیہ مرزا نے مداحوں کو 2023 کی مبارکباد دی اور لکھا 2022 میں کچھ مواقع پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا لیکن اب میں نے سب سنبھال لیا ہے۔
ٹینس اسٹار نے اپنی پوسٹ میں شکرگزار کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایک اور ہیش ٹیگ لکھا (You Can’t Handle The Truth) جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔ ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں جتنی بھی سیلفیاں شیئر کیں، ان میں سے کسی ایک میں بھی شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں جس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔