امدیحہ رضوی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ حسن نعمان اور ان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔
مدیحہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘کئی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے’۔
اداکارہ نے لکھا ‘ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی، اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہو سکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے’۔
مدیحہ رضوی ماضی کی معروف اداکارہ دیبا بیگم کی بیٹی اور حسن نعمان سینیر اداکار رشید ناز کے بیٹے ہیں