محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 18 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کاامکان ہے،محکمہ موسمیات
کراچی ، حیدرآباد، سکھراورلاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں تیزہواوں کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے میں اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہے گ،تیزہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ پوٹھوہار،لاہور،فیصل آباد میں تیزہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ لاہور میں آج شام سے 19 اگست تک بارشیں ہوں گی، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے ، محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتراضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے،تیزہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔ ژوب، قلات، خضدار، گوادر،لسبیلہ میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔ سوات،مانسہرہ،ایبٹ آباد،پشاورمیں تیزہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکانہے۔
کشمیر،گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے،تیزہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔