مائیکل جیکسن کی بائیوپک میں مرکزی کردار بھتیجا ادا کرے گا

مائیکل جیکسن کی بائیوپک میں مرکزی کردار بھتیجا ادا کرے گا

پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم’مائیکل’ بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار گلوکار کے 26 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن ادا کریں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر انتوئن فوکا ہیں جبکہ پروڈکشن آسکرایوارڈ جیتنے والی فلم “Bohemian Rhapsody” کے پروڈیوسرگراہم کنگ کریں گے۔ جعفرجیکسن مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے صاحبزادے ہیں۔ گراہم کنگ وہ 2 سال قبل جعفرسےملے تھے اس نے جس طرح مائیکل کی روح اور شخصیت کو باضابطہ طور پر پیش کیا اس سے میں حیران رہ گیا تھا۔ یہ اتنا طاقتور تھا کہ دنیا بھر میں تلاش کے بعد بھی اس کردارکوادا کرنے کیلئے اسی شخص کا انتخاب کرتا۔ ڈائریکٹرانتوئن فوکا نے انسٹاگرام پرمائیکل جیکسن کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ جعفرمیں مائیکل کی تقلید کرنے کی فطری صلاحیت موجود ہے اورکیمرے کے ساتھ اس کی عمدہ کیمسٹری ہے۔ جعفرجیکسن نےاپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی کہانی کوزندہ کرنا بڑے اعزازکی بات ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *