لیجنڈری فٹبالر پیلے آخری سفر پر رواں دواں

لیجنڈری فٹبالر پیلے آخری سفر پر رواں دواں

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کی میت آخری آرام گاہ کی جانب گامزن ہے۔ پیلے کے تابوت کو 24 گھنٹے کیلیے ان کے سابقہ کلب سانتوس کے اسٹیڈیم میں رکھا گیا تھا جہاں ہزاروں فینز نے ان کا آخری دیدار کیا۔ تابوت اب سانتوس کے میموریل نیکروپول ایکومینیکل قبرستان کی جانب رواں دواں ہے جہاں پیلے کی تدفین کی جائے گی۔ تابوت کو فائر ٹرک پر رکھا گیا ہے۔ راستے میں ہزاروں افراد پیلے کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

پیلے کی تدفین قبرستان کی نویں منزل پر ہوگی جہاں سے سانتوس اسٹیڈیم کی پوری پچ نظر آتی ہے۔ پیلے کے والد بھی اسی منزل پر دفن ہیں۔ پیلے کی تدفین میں صرف ان کی فیملی اور قریبی رشتہ دار شرکت کریں گے۔ دوسری جانب ملائیشیا میں برازیل کے سفارت خانے نے فینز کیلیے ڈیجیٹل تعزیتی کتاب متعارف کرائی ہے جس میں مداح اہنے تعزیتی پیغامات بھیج سکیں گے۔ تعزیتی کتاب 7 جنوری تک دستیاب ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *