لیجنڈری فٹبالرپیلے کی سانتوس میں تدفین

لیجنڈری فٹبالرپیلے کی سانتوس میں تدفین

عظیم فٹبالرپیلے کی دنیا کے سب سے اونچے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ پیلے کے تابوت کوقافلے کی صورت میں سانتوس اسٹیڈیم سے قبرستان پہنچایا گیا۔ راستے میں لاکھوں مداحوں نے عظیم فٹبالرکوالوداع کہا۔ پیلے کا تابوت برازیل اورسانتوس کےپرچموں میں لپٹا ہوا تھا۔ پیلےکی تدفین ایکومینیکل میموریل نیکروپولس قبرستان کی نویں منزل پرہوئی جہاں سے سانتوس اسٹیڈیم کی پوری پچ نظرآتی ہے۔

 

 

 

 

 

تدفین میں پیلے کی فیملی اورقریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ کنگ آف فٹبال پیلے 29 دسمبر کو82 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *