لاہور ہائیکورٹ نےشہر کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد معطل کردیا

لاہور ہائیکورٹ نےشہر کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد معطل کردیا

لاہور ہائیکورٹ نےشہر کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد معطل کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبدالرحمان کی درخواست پر سماعت کی اس دوران شہری نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ لاہور کے زرعی رقبے کو بلاجواز شہری علاقے میں تبدیل کیا گیا۔ ماسٹر پلان کو منظور کروانے میں ڈیویلپر مافیا ملوث ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو مارا جارہا ہے۔ شہریوں کا سانس لینا تک مشکل ہوچکا ہے۔ حکومت لاہور میں اسموگ کنٹرول کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری ، ڈی جی ایل ڈی اے، سیکرٹری ماحولیات سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پرعملدرآمد معطل کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *