لاہور کے بیشتر علاقوں میں آٹے کی فروخت بند ، آٹے کی قلت کا خدشہ
فلورملز کی جانب سے طلب کے مقابلے میں آٹے کی کم سپلائی کے معاملے پرانجمن تحفظ حقوق تاجران ہول سیل ٹریڈرز نے جی ٹی روڈ اور شالیمار لنک روڈ پر ہڑتال کردی۔ تاجروں نے دکانوں کے باہر ہڑتال کے بورڈ لگادیے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آٹے کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہے، عوام کو آٹا کہاں سے فراہم کریں۔ محکمہ خوراک کا عملہ بلاجواز ہراساں کر رہا ہے۔