پاکستان ویمنزکرکٹ نے آئرلینڈ ویمنز کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر3 میچز کی سیریزمیں کلین سوئیپ کردیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم آخری اوورمیں 225 رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ لیہہ پال 65 اوریمی ہنٹر 41 رنزبنا کرنمایاں رہیں۔ غلام فاطمہ نے کیرئیربیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں قومی ویمنزٹیم نے صدف شمس اورکپتان بسمہ معروف کی نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 17 گیندیں قبل 5 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ صدف نے 72، بسمہ نے 57 اورعمیمہ سہیل نے 39رنزاسکورکئے۔ غلام فاطمہ کو میچ اورسدرہ امین کوسیریزکی بہترین پلیئرقراردیا گیا۔

- November 9, 2022
2 years ago
0
You can share this post!