قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے سابق کپتان ثناء میر کا اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بسمہ معروف پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچزکھیلنے والی خاتون کرکٹر بن گئیں۔ بسمہ نے یہ اعزازآئرلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں حاصل کیا۔ وہ اپنے کیرئیرکا 121واں ون ڈے کھیل رہی ہیں۔ اس سے قبل قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر 120 میچز کے ساتھ سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والی ویمن کرکٹرتھیں۔

- November 9, 2022
2 years ago
0
You can share this post!