انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولرمحمد علی اورلیگ اسپنرابراراحمد پہلی باراسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹرمحمد وسیم نےقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کیا۔ مڈل آرڈربیٹرفواد عالم، فاسٹ بولرحسن علی اورلیگ اسپنریاسرشاہ کو خراب پرفارمنس پرٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ فاسٹ بولروسیم جونئیر اورلیگ اسپنر زاہد محمود کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ سابق کپتان سرفرازاحمد کوٹیم میں برقراررکھا گیا ہے۔ دیگرکھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا،اظہرعلی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سعود شکیل اورشان مسعود شامل ہیں۔ پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان 3 میچزپرمشتمل ٹیسٹ سیریزکا آغاز یکم دسمبرسے راولپنڈی میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبرسے ملتان جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 17 دسمبرسے کراچی میں کھیلا جائے گا

- November 21, 2022
2 years ago
0
You can share this post!