لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاہور میں اسکولوں اورکالجوں کو مزید7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالتی حکم میں لاہور میں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے۔ اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔