پاکستان آرمی کی تمیم خان ملک کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں جبکہ شجر عباس ایک بار پھر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائے. 50ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا۔ پہلے روز مردوں کی 100 میٹر ریس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے شجر عباس نے 10.43 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے تیز ترین مرد ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز مسلسل دوسرے سال بھی حاصل کرلیا۔ خواتین کی 100 میٹر ریس میں پاکستان آرمی کی تمیم خان 11.86 سیکنڈز میں کامیابی حاصل کر کے ملک کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں.

- November 25, 2022
2 years ago
0
You can share this post!