پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کوپہلے ون ڈے میں 128 رنزکے بڑے مارجن سے شکست دے کرتین میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ لاہورمیں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹ پر335 رنزاسکورکئے۔ یہ ویمنز ون ڈے میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ منیبہ علی اورسدرہ امین نے پاکستان کی جانب سے 221رنزکی سب سے بڑی شراکت بنائی۔ منیبہ نے ایک 107 رنزبنائے جبکہ سدرہ امین نے پاکستان کی جانب سے 176 رنزکی سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلی۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 207رنزپرڈھیرہوگئی۔

- November 4, 2022
2 years ago
0
You can share this post!