قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجراولمپیئن خواجہ جنید پرتاحیات پابندی عائد

قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجراولمپیئن خواجہ جنید پرتاحیات پابندی عائد

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے سابق منیجراولمپئین خواجہ جنید پرتاحیات پابندی عائد کردی۔ خواجہ جنید گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجرتھے۔ جاپان کیخلاف اہم میچ میں انہوں نے12 کھلاڑیوں کومیدان میں اتارا تھا۔ جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا ایک گول مسترد ہوا۔ شکست کے باعث پاکستان ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔ سابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے
معاملہ کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی۔ خواجہ جنید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل استعفیٰ دےدیا تھا۔ فیڈریشن کے موجودہ سیکرٹری حیدر حسین نے کمیٹی کی رپورٹ دوبارہ طلب کی اوراس کی روشنی میں
خواجہ جنید پرتاحیات پابندی لگا دی گئی۔ پی ایچ ایف حکام کے مطابق خواجہ جنید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اپنے جوابات واٹس ایپ کے ذریعے دئیے۔ ایف آئی ایچ قوانین کے مطابق ٹیم کے تمام معاملات کا ذمہ دارمنیجرہوتا ہے۔ پی ایچ ایف کے صدرنے پابندی کی توثیق کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *