کپتان ہیری کین کا پینالٹی ضائع کرنا مہنگا پڑگیا۔ انگلینڈ کا فٹبال ورلڈ کپ میں سفر کوارٹرفائنل میں ختم ہوگیا۔ دفاعی چیمپین فرانس نے 1-2 سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں چومینی نے 17ویں منٹ میں گول کرکے فرانس کو سبقت دلوائی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہیری کین نے پینالٹی پر گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ 78ویں منٹ میں اولیویر جیرو نے ہیڈر پر گول کے فرانس کو ایک بار پھر آگے کردیا۔ 84ویں منٹ میں انگلینڈ کو میچ برابر کرنے کا سنہری موقع ملا لیکن کپتان ہیری کین نے گیند باہر پھینک دی۔ یوں انگلینڈ کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ سیمی فائنل میں فرانس کا مراکش سے ٹاکرا ہوگا۔

- December 11, 2022
2 years ago
0
You can share this post!