قطر: مراکش نے تاریخ رقم کردی، سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو ہرا کر پہلی بار کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

قطر: مراکش نے تاریخ رقم کردی، سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو ہرا کر پہلی بار کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

مراکش نے فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی۔ سابق عالمی چیمپئین اسپین کو پینالٹیز پر شکست دے کر مراکش پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا لیکن اضافی وقت میں بھی کوئی کھاتہ نہ کھول سکا۔ میچ کا فیصلہ پینالٹیز پر کرایا گیا۔ دونوں ٹیموں کو 5,5 پینالٹیز دی گئیں۔ مراکش نے ٹیم 4 پینالٹیز پر 3 گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ مراکش کے گول کیپر نے اسپین کی ابتدائی تینوں پینالٹیز روک لیں۔ یوں مراکش نے 0-3 سےفتح سمیٹتے ہوئے پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ مراکش کیمرون، سینیگال اور گھانا کے بعد ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی چوتھی افریقی ٹیم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *