قطر: فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ڈنمارک کو حیران کن شکست، ناک آوٹ راونڈ میں جگہ بنالی

قطر: فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ڈنمارک کو حیران کن شکست، ناک آوٹ راونڈ میں جگہ بنالی

آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0-1 سے حیران کن شکست دے کر 16 سال میں پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آوٹ راونڈ کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ شکست کے باعث ڈنمارک کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ڈنمارک نے پہلے ہاف میں کھیل کا کنٹرول اپنے پاس رکھا لیکن گول اسکور نہ کرسکی۔ 60ویں منٹ میں آسٹریلیا کے میتھیو لیکی نے شاندار موو بناتے ہوئے گول اسکور کرڈالا۔ بقیہ وقت میں مزید کوئی گول اسکور نہیں ہوا اور آسٹریلیا نے 0-1 سے کامیابی سمیٹ لی۔ آسٹریلیا نے گروپ ڈی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *