قطر فٹبال ورلڈ کپ :
پاکستان نےفٹبال ورلڈکپ سیکیورٹی کیلیےفوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی
غیر خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ قطرمیں فٹبال ورلڈکپ کیلیے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نےدی ہے۔ قطرفٹبال ورلڈکپ کی سیکیورٹی کےلیےپاکستان فوجی اہلکاربھیجےگا۔ دوحا اور اسلام آباد کےدرمیان طےمعاہدے کی سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے۔ قطرمیں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ ہو رہا ہے۔