قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو 0-3 سے مات دے دی۔ انگلینڈ نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن کے ساتھ آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنالی۔ احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو آوٹ کلاس کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے رشفورڈ نے دو اور فل فوڈن نے ایک گول بنایا۔ مارکش ریشفورڈ نے 2 گول کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ فل فوڈن نے بھی ایک گعل اسکور کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس اور پہلی پوزیشن کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی. ناک آوٹ مرحلے میں انگلینڈ کا مقابلہ سینیگال سے ہوگا.

- November 30, 2022
2 years ago
0
You can share this post!