ارجنٹائن نے اہم میچ میں میکسیکو کو 0-2 سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن رکھیں۔ میکسیکو نے دونوں ہاف میں شاندار دفاعی کھیل پیش کیا۔ 64 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے کپتان لائنل میسی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے 87ویں منٹ میں فرنانڈز نے دوگنا کردیا۔ فتح کی بدولت ارجنٹائن کی ٹیم گروپ سی میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ دفاعی چیمپین فرانس ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کلن ماپے نے 61ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر فرانس کو برتری دلائی لیکن چند منٹ بعد ڈنمارک نے مقابلہ برابر کردیا۔ ماپے نے کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل دوسرا گول کرکے فرانس کی فتح یقینی بنادی۔

- November 27, 2022
2 years ago
0
You can share this post!