فٹبال ورلڈ کپ کا تاج کس کے سرسجے گا، ارجنٹینا یا فرانس؟ فیصلہ آج ہوجائے گا

فٹبال ورلڈ کپ کا تاج کس کے سرسجے گا، ارجنٹینا یا فرانس؟ فیصلہ آج ہوجائے گا

کون بنے گا فٹبال کا عالمی چیمپئن۔۔ میسی کی ارجنٹینا یا ایمباپے کی فرانس؟ ٹرافی یورپ جائے گی یا جنوبی امریکا؟ فیصلہ آج ہوگا۔ قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل دفاعی چیمپیئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ لوسیل اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ اسٹار فٹبالر لائنل میسی پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا سنہری موقع ہے۔ وہ آج ورلڈ کپ مقابلوں میں آخری مرتبہ ایکشن میں نظرآئیں گے۔ فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ دونوں فائنلسٹ ٹیموں کوبہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے۔ ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں کروشیا کومات دی جبکہ فرانس نے اپ سیٹ اسپیشلسٹ مراکش کا قصہ تمام کیا۔ فرانس کی نظریں 60 سال کے عرصے میں ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بننے پرمرکوز ہیں۔ آخری مرتبہ یہ کارنامہ برازیل نے 1962 میں انجام دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *