فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاحی ٹاکرا، ایکواڈور کی قطر کیخلاف کامیابی

فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاحی ٹاکرا، ایکواڈور کی قطر کیخلاف کامیابی

قطر میں فٹبال ورلڈکپ دوہزار بائیس کا آغاز ہوگیا۔۔ ایونٹ کے پہلے میچ میں ایکواڈور نے میزبان قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی ٹاکرے میں ایکواڈور کی ٹیم قطر پر آغاز سے حاوی رہی۔اینر ویلنشیا نے 16ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے ایکواڈور کو برتری دلادی۔ 31ویں منٹ میں ویلنشیا نے ایک اور گول داغ دیا۔ دوسرے ہاف بھی سخت مقابلہ ہوا۔ ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے بھی ہوئے۔ اس ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *