فٹبال ورلڈ کپ2022 میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا. جاپان نے سابق چیمپئن اسپین کو 1-2 سے شکست دے دی۔ فتح کے ساتھ جاپان نے ناک أؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔ ناکامی کے باوجود اسپین بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔الخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں الوارو موراتا نے 11ویں منٹ میں اسپین کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ جاپان نے دوسرے ہاف کے آغاز میں دوآن نے جاپان کا پہلا گول کرکے مقابلہ برابر کردیا. 3 منٹ بعد تناکا نے دوسرا گول داغ کر جاپان کو برتری دلادی۔ جاپان نے دوسرے ہاف میں شاندار دفاعی کھیل پیش کیا اور اسپین کو مزید گول اسکور کرنے سے روکے رکھا۔ جاپان نے گروپ ونر کے طور پر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنائی جبکہ اسپین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ناک آوٹ مرحلے میں جاپان کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا جبکہ اسپین کی ٹیم مراکش کے مدمقابل آئے گی۔

- December 2, 2022
2 years ago
0
You can share this post!