فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال نے گھانا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرادیا۔ اسٹیڈیم 974 میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 65ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے پرتگال کو برتری دلادی۔ 8 منٹ بعد گھانا نے مقابلہ برابر کردیا۔ پرتگال کے فیلکس اور لیاو نے یکے بعد دیگرے 2 گول داغ کر برتری مستحکم کردی۔ گھانا نے بھی ہار نہیں مانی اور 89ویں منٹ میں دوسرا گول کردیا لیکن میچ کا فیصلہ پرتگال کے حق میں ہوا۔

- November 25, 2022
2 years ago
0
You can share this post!