فری لانسنگ ٹپس

فری لانسنگ ٹپس

فری لانسنگ ٹپس :
اپنا ہو یا پرایا ، جاننےوالا ہو یا نیا ۔۔ فری لانسنگ ۔۔”فری” ہرگز نہیں ہوتی ۔ “چیریٹی اور سروسز” زندگی کے دو مختلف شعبے ہیں۔ انہیں ہمیشہ الگ رکھیں۔ فری
لانسنگ سے کمائیں۔۔اور خوب چیریٹی کریں۔

کلائنٹ کے پیچھے بھاگنے کے لیے وقت کسی کے پاس نہیں ہوتا۔ اس لیے ہمیشہ ایڈوانس پے منٹ لیں ، یا آدھی ایڈوانس آدھی کام کی مکمل ڈیلوری کے وقت۔

ادارہ بڑا اور اچھی ساکھ والا ہو تو ان کی پے منٹ پالیسی قبول کی جاسکتی ہے۔ لیکن اجنبیوں کے ساتھ بہت احتیاط ۔

جاننے والوں سے تو لازمی ایڈوانس ۔۔۔ وہاں آپ کو ہمیشہ مروت کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

فری لانسنگ میں کامیابی چاہیے تو پیسوں کے ساتھ ساتھ ، کلائنٹ کے ساتھ کمٹمنٹ بھی پوری کیجئے۔ فری لانسنگ میں اگر،مگر،لیکن۔۔۔ ایکسکیوزز نہیں ہوتے۔ کام وقت پر دیں۔ مرضی کا معاوضہ لیں جس کے آپ مستحق ہیں ، ناجائز بھی نہ لیں۔

خواب ہمیشہ بڑے دیکھیں۔ کوشش بھی بہترین کی کریں۔ کامیابی تب ہی ملتی ہے جب آسمان کھلا اور اڑان اونچی ہو۔

کلائنٹ سے کبھی جھوٹ نہ بولیں۔ کہیں پھنس جائیں تو حقیقت بتادیں۔ جو ایشوز ہیں ڈسکس کرلیں۔ کام قسمت میں ہوا تو مل جائے گا۔ ورنہ اس سے اچھا مل جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *