فاسٹ بولروہاب ریاض نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

فاسٹ بولروہاب ریاض نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

فاسٹ بولر وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے چٹوگرام چیلنجرز کیخلاف میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے حاصل کیا۔ ان چار وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 401 ہوگئی۔ وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے بولر اور دوسرے فاسٹ بولر ہیں۔ ان سے قبل فاسٹ بولر ڈیوین براوو نے یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ 614 وکٹیں لینے کا اعزاز ڈیوین براوو کے پاس ہے۔ افغانستان کے راشد خان 496 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 474 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے عمران طاہر چوتھے، بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں اور وہاب ریاض چھٹے نمبر پر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *