غیر قانونی مقیم افراد اپنے ملک جائیں اور ویزا لے کرآسکتے ہیں، نگران وزیراعظم

غیر قانونی مقیم افراد اپنے ملک جائیں اور ویزا لے کرآسکتے ہیں، نگران وزیراعظم

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیجا جارہا ، لیکن غیر قانونی طور پر رہنے والے اپنے ملک جائیں ویزا لیں پھر پاکستان آسکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے غیرقانونی طور پر مقیم لوگوں کو پہلے وقت دیا، ان کے کاروبار یا دیگر طریقوں سے ان کو پریشان نہیں کیا، ہم نے ان پر مکمل طور پر پابندی نہیں لگائی، یہ اپنے ملک جائیں ویزا لیں پھر آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے، غیرقانونی مقیم افراد کو واپس جانے کے لیے وقت دیا ہے، دنیا کا کوئی ملک غیر قانونی افراد کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا، کسی بھی ملک کا شہری ویزا لےکر پاکستان آسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *