غزہ “بچوں کا قبرستان” بنتا جا رہا ہے،انتونیو گوتریس

غزہ “بچوں کا قبرستان” بنتا جا رہا ہے،انتونیو گوتریس

سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی

اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریس نے جنگ بندی پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ غزہ کا ڈراؤنا خواب انسانیت کا بحران ہے۔ غزہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ سکریٹری جنرل نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ غزہ “بچوں کا قبرستان” بنتا جا رہا ہے، وزارت صحت کے مطابق، لڑائی شروع ہونے کے بعد سے 4,100 سے زیادہ بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر روزانہ سینکڑوں لڑکیاں اور لڑکے ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں۔  چار ہفتوں کے دوران کم از کم تین دہائیوں میں کسی بھی تنازعہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحافی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کی تاریخ میں کسی بھی تقابلی مدت سے زیادہ اقوام متحدہ کے امدادی کارکن مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں “اسپتال، پناہ گزین کیمپوں، مساجد، گرجا گھروں اور اقوام متحدہ کی سہولیات بشمول پناہ گاہوں” کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کو محاصرے میں لے رکھا ہے، ایندھن، خوراک اور بجلی جیسی اشیائے ضروریہ تک رسائی منقطع کر دی ہے، اسرائیلی بمباری سے 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ گوٹیرس نے کہا کہ لڑائی میں بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ اسرائیل کے محاصرے کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی میں تناؤ کے باعث غزہ کے 35 ہسپتالوں میں سے نصف سے زیادہ آپریشن معطل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 25,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔  نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یو این چیف نے کہا کہ “آنے والی تباہی ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت شدید ہوتی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *