کہتے ہیں کراچی سب کا ہے لیکن کراچی کا کوئی نہیں۔۔ کراچی سب کا ہے ۔۔۔ یہ تو دنیا نے بھی مان لیا۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی ورلڈ وائیڈ کاسٹ آف لیونگ 2022 (WCOL) کی درجہ بندی کے مطابق کراچی دنیا بھر کے سستے ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یعنی یہاں آنے والے تمام پردیسیوں کے لیے کھانا،پینا،رہنا ،،، دوسرے شہروں بلکہ دنیا کے تمام ممالک میں سسستا ترین ہے۔ اسی لیے کراچی کو دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کے سستے ترین شہر شام میں دمشق اور لیبیا میں طرابلس ہیں۔ دونوں کو بے شمار سیاسی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈبلیو سی او ایل کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران دنیا کے بڑے شہروں میں قیمتوں میں مقامی کرنسی میں اوسطاً 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ شرح کم از کم 20 سالوں میں سب سے تیز ہے، جو یوکرین میں تنازعہ اور چین کی COVID-19 پابندیوں کو برقرار رکھنے کے باعث زندگی کی لاگت میں عالمی بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔