پاکستان کے مشہور گلوکار اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی بائیوپک سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کرنے والےعمیر جسوال نے فلم کرنے سے انکار کر دیا۔ عمیر جسوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی زندگی پربننے والی بائیوپک ’راولپنڈی ایکپسریس‘ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عمیر نے اپنی ٹوئٹ میں روالپنڈی ایکسپریس چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے پروجیکٹ راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اب اس پروجیکٹ سے متعلق کسی میڈیا یا خبر سے وابستہ نہیں رہوں گا‘۔
Due to creative and personal reasons I have decided to step away from the Shoaib Akhtar biopic project RAWALPINDI EXPRESS. I will no longer be associated with any media or news related to this project.
Wishing everyone involved all the best. pic.twitter.com/JT2ZwEQYPE— Umair Jaswal (@umairjaswal) January 4, 2023
گزشتہ سال شعیب اختر نے اعلان کیا تھا کہ ان کی زندگی کے سفر پر مبنی بائیوپک بنائی جائے گی جوکسی بھی قومی کھلاڑی کے بارے میں پہلی غیر ملکی فلم ہوگی اور یہ 16 نومبر 2023 کو ریلیز ہوگی۔