طلبہ کی سفری سہولت میں بہتری کے لئے جامعہ کراچی میں آٹھ نئی بسوں کا اضافہ

طلبہ کی سفری سہولت میں بہتری کے لئے جامعہ کراچی میں آٹھ  نئی بسوں کا اضافہ

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے منگل کے روز شعبہ ٹرانسپورٹ جامعہ کراچی کا دورہ کیااور شعبہ ٹرانسپورٹ جامعہ کراچی میں 08نئی بسوں کے اضافے کی تقریب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی کی نامساعد مالی حالات کے باوجود میری پوری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔مجھے امید ہے کہ 08 بسوں کے اضافے سے طلباوطالبات کوملنے والی سفری سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے انچارج شعبہ ٹرانسپورٹ ڈاکٹر قدیر محمد علی اور ان کے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

دریں اثناء ڈاکٹر قدیر محمد علی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمودعراقی کو شعبہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام چلنے والی دیگر بسوں اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر ناظم مالیات طارق کلیم،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ جامعہ کراچی سعید احمد شیخ ودیگر بھی موجودتھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *