طالبان یونیورسٹی کے دروازے بندکرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے: ملالہ

طالبان یونیورسٹی کے دروازے بندکرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے: ملالہ

نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔ طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے خلاف ملالہ یوسف زئی نے ایک ٹوئٹ میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ طالبان چاہے افغانستان کے تمام کلاس روم اور یونیورسٹیاں ہی کیوں نہ بند کر دیں لیکن وہ خواتین کے ذہنوں کو کبھی بند نہیں کر سکتے۔ وہ سیکھنےکی جستجو کو کبھی نہیں مارسکتے۔

افغان وزارت اعلیٰ تعلیم سے جاری لیٹر میں تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنےکا حکم دیا گیا تھا۔ خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے خلاف افغانستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اوراوآئی سی نے بھی خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں طالبان حکومت کے اقدامات پرشدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *