فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا پیسیفک سے 50 سال سے زیادہ عمر کی 50 خواتین کی فہرست جاری کردی گئی جو اپنے شعبہ جات میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ اس فہرست میں وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔ کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی منظرنامے پر چھائی رہیں۔ شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکہ میں پاکستان کی سفیررہ چکی ہیں۔ وہ 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔ انہیں اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقررکیا گیا۔ وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔ فنانشل ٹائمز نے بھی شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا تھا۔ شیری رحمان کوگزشتہ ماہ 2022 کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

- January 13, 2023
2 years ago
0
You can share this post!