عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں شریک کرکٹرز کی مختلف انواع کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔ مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے اکتاہٹ کا شکار کرکٹرزنے تقریب کو بہت انجوائے کیا۔
An evening spent at Shahid Afridi's house with the team getting a chance to meet legendary squash player Jahangir Khan 🤝#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/Z6BuoZRIJ9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 7, 2023
قومی سلیکشن کمیٹی کے کنوینر ہارون رشید بھی عشائیہ میں شریک تھے جبکہ سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان تقریب میں نمایاں رہے ،کرکٹرز جہانگیر خان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےتقریب کو شاندار قرار دیا۔