بیونس آئرس میں ارجنٹینا کی ورلڈ کپ وکٹری پریڈ کے دوران کچھ مداح کھلاڑیوں کی بس پر چڑھ گئے۔ دو فینز نے پل سے چھلانگ لگا کر بس میں کودنے کی کوشش کی جس میں سے ایک فین تو کامیاب رہا جبکہ دوسرا بس کے پیچھے سے ہوتا ہوا زمین پر گرگیا۔ لاکھوں مداحوں کے سڑکوں پر آنے کی وجہ سے شہر کا نظام درھم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے ارجنٹینا ٹیم کی وکٹری پریڈ منسوخ کرنا پڑی۔ 8 گھنٹے پر مشتمل پریڈ کو سیکیورٹی خدشات کے باعث مختصر کردیا گیا۔ کپتان لائنل میسی اور دیگر کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹر میں روانہ کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وکٹری پریڈ کے موقع پر 40 لاکھ افراد سڑکوں پر موجودتھے۔

- December 21, 2022
2 years ago
0
You can share this post!