سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی بہتات کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج سے حیاتیاتی مچھرکش ہتھیار حاصل کرلیا۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل نامی مچھرکش کیمیکل پاک فوج کی ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن (ڈیسٹو) نے تیارکیا ہے۔ موسکل کیمیکل زمین میں پائے جانے والے قدرتی جراثیم پر مشتمل ہے جو کہ مچھروں کے لاروا کا خاتمہ کرتے ہیں۔ پاک فوج اس کیمیکل کو کامیابی کے ساتھ مچھر کش آپریشنز میں استعمال کر چکی ہے۔ موسکل انسانوں کے لیے محفوظ اور ڈریپ سے منظور شدہ ہے۔

- October 12, 2022
3 years ago
0
You can share this post!