آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نےسری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست منظور کی جس کے بعد آج انہیں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ سری لنکن کرکٹر پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام ہے اور وہ 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے۔ گیارہ روز جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست سخت شرائط پرمنظورکی گئی۔ شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔

- November 17, 2022
2 years ago
0
You can share this post!