سپر کڈ ، ذہانت میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے بھی دو ہاتھ آگے

سپر کڈ ، ذہانت میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے بھی دو ہاتھ آگے

برطانوی شہر لیڈز سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ بچے یوسف شاہ نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 11 سالہ یوسف شاہ نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور حاصل کی
اسٹیفن ہاکنگ نے مینسا ٹیسٹ میں 160 اسکور حاصل کیا تھا اور آئن اسٹائن کبھی اس ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا اسکور بھی 160 ہوگا۔
وسف شاہ کے مطابق اسکول کے دوست اسے کہتے تھے کہ وہ بہت ذہین ہے اور اسی وجہ سے اس نے آئی کیو ٹیسٹ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔
یوسف شاہ کے مطابق ‘میں ہمیشہ سے یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا میں اس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے 2 فیصد افراد میں شامل ہوں یا نہیں’۔
چھٹی کلاس میں زیرتعلیم یوسف شاہ کو توقع ہے کہ وہ مستقبل میں کیمبرج یا آکسفورڈ میں ریاضی کی تعلیم حاصل کرے گا۔
تعلیم سے ہٹ کر یوسف شاہ کو ریوبیک کیوب سے کھیلنا یا دماغی گیمز پسند ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *