سندھ میں فوجی جوان خیرپور سیم نالہ کے متاثرین کی مدد کررہے ہیں، آئی ایس پی آر
پنوں عاقل چھاونی سے جوان خیرپور پہنچ کر دوسو گھروں کےمکینوں کی مدد کررہے ہیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے جوان متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچارہے ہیں، آئی ایس پی آر
پنجاب میں فوجی جوان ریلیف کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر
وہاڑی، راجن پور اور ڈی جی خان کے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات دی جارہی ہیں، آئی ایس پی آر
بلوچستان میں آرمی اور ایف سی کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف و ریسکیو میں مصروف ہیں
کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، لورالائی، ژوب اور نوشکی میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر
لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے کھانا اور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، آئی ایس پی آر
نصیرآباد، دکی اور لسبیلہ میں ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، آئی ایس پی آر