بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ پرشاندار برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا۔ ممبئی میں بھارتی فلم اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اس کی زینت بنتی رہیں۔ بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی آمد نے سلمان کی سالگرہ کی تقریب کوچارچاند لگا دیے۔ دونوں اداکاروں کو طویل عرصے بعد ساتھ دیکھ کر ان کے فینزکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ شاہ رخ خان کا بار بار سلمان کو پیار سے گلے لگانا بھی مداحوں کو بھاگیا۔ سلمان خان واپسی پرشاہ رخ کو گاڑی تک چھوڑنے آئے اور اس دوران کنگ خان نے کئی بار سلمان کو گلے سے لگایا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

- December 29, 2022
2 years ago
0
You can share this post!