پاکستان میں آٹے کی قیمت اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر نظررکھنے والوں نے آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5 ہزارایک سو روپے فی من تک پہنچ چکی ہے اور چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ایک ماہ پہلے چکی پر آٹا 85 روپے سے یکمشت 100 روپے کلو ہوا تھا تو اس کا کچھ روز تک چرچا ہوا اور پھر بات دب گئی تھی لیکن ایک ماہ کے دوران ایسا کیا ہوا کہ گندم اور آٹے کی قیمت کو اچانک پر لگ گئے اور قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث زرعی زمینوں کی تباہی ، صوبائی حکومتوں کی طرف سے فلور ملز کے گندم کوٹہ میں کمی، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور صوبائی حکومتوں کا گندم و آٹے کی فروخت میں غیر مؤثر کنٹرول بحران میں مسلسل اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔

- January 8, 2023
2 years ago
0
You can share this post!
Related Articles
رات 10 سے صبح 6 تک لوڈشیڈنگ نہ…
- June 29, 2024