غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں شرح سود 6.25 فیصد ہے تاہم اب مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود 35 بیسسز پوائنٹس بڑھا دیا گیا ہے۔ بھارت میں 6 رکنی پالیسی کمیٹی کے 5 ممبران نے مہنگائی ریزرو بینک آف انڈیا کے ہدف 2 سے 6 فیصد بینڈ کی اوپری سطح کے قریب تر ہونے پر شرح سود میں اضافےکی حمایت کردی۔ گورنر آربی آئی شکتی کانت کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا ٹھہراؤ سے بڑھنا خطرناک ہے تاہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، معاشی نمو کا تخمینہ 7 فیصدسےکم کرکے6.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔

- December 7, 2022
2 years ago
0
You can share this post!