لیگ اسپنر ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیوکرنے والے کم عمرترین کھلاڑی بن گئے۔ 18 سالہ ریحان نے پاکستان کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیوکیا۔ انہیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ٹیسٹ کیپ دی۔ ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دیتے وقت ان کے والد نعیم احمد بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ ہیڈکوچ برینڈن میک کولم نے بیٹے کو ٹیسٹ کیپ دینے کی تقریب میں والد کو شرکت کی دعوت دی۔ ریحان احمد انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 710 ویں کھلاڑی بن گئے۔

- December 17, 2022
2 years ago
0
You can share this post!