ریاض: پرتگالی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کی سعودی عرب آمد

ریاض: پرتگالی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کی سعودی عرب آمد

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے۔ دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ طیارے میں ریاض پہنچے جہاں انہیں ایک شاندار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ پرتگالی فٹبالر آج ایک بڑی تقریب میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ریاض میں کرسٹیانو رونالڈو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بل بورڈز بھی لگائے گئے جبکہ مداح اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *