سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پیرس سینٹ جرمین اور سعودی آل اسٹار الیون کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھی شرکت کی۔ بگ بی نے دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو، میسی، نیمار، ایمباپے اور دیگر سے ملاقات کی۔ امیتابھ نے اس شام کو بہترین شام بھی قرار دیا۔ انہوں نے دوستانہ میچ کی تقریب اور فٹبال اسٹارز سے ملاقات کا احوال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا۔
T 4533 – "An evening in Riyadh .. " what an evening ..
Cristiano Ronaldo, Lionel Messi, Mbape, Neymar all playing together .. and yours truly invited guest to inaugurate the game .. PSG vs Riyadh Seasons ..
Incredible !!!#football #Ronaldo #Messi #AlNassr #SaudiArabia pic.twitter.com/fXlaw9meeV— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) January 20, 2023
امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا کہ ریاض میں کیا زبردست شام تھی۔ رونالڈو، میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے تھے اور اس میچ کاافتتاح کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
میسی کی پیرس سینٹ جرمین نے یہ میچ 4 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔ رونالڈو نے پہلی بار النصر کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے دو گول اسکور کئے۔