سعودی فٹبال کلب النصرکے فینزکو کرسٹیانورونالڈو کوایکشن میں دیکھنے کیلئے مزید انتظارکرنا پڑے گا۔ رونالڈو کوالنصرکی جانب سے آج ڈیبیوکرنا تھا لیکن انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے دومیچزکی پابندی کے باعث وہ آج ڈیبیونہیں کرسکیں گے۔ رونالڈو نے گزشتہ سال مانچسٹریونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئےایورٹن کیخلاف میچ کے بعد بچے کا موبائل فون گرا کرتوڑدیا تھا جس پرایف اے نے ان پردومیچزکی پابندی اور50 ہزارپاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔ برطانوی اخبارکے مطابق فیفا کے قوانین کے تحت کسی بھی فیڈریشن کی جانب سے عائد پابندی پردوسرے کلب کیلئے بھی عمل کرنا لازمی ہے۔

- January 5, 2023
2 years ago
0
You can share this post!