راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کا انگلینڈ کو کرارا جواب ، بغیر وکٹ گنوائے 181رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کا انگلینڈ کو کرارا جواب ، بغیر وکٹ گنوائے 181رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بلے بازچھائے رہے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 657 رنزکا ٹوٹل بنایا۔ پاکستان نے بھی کرارا جواب دیا۔ بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالئے۔ دوسرے روزانگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 506رنز4کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اورپوری ٹیم 151رنزکے اضافے کے بعد 657رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے3، محمد علی نے 2 شکار کئے۔ جواب میں پاکستانی اوپنرز بھی چٹان بن گئے۔ شاندار بیٹنگ سے انگلش بولرز کو بے بس کردیا۔ امام الحق 90 اورعبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ کریز پرموجود ہیں۔ خراب روشنی کے باعث دن میں77 اوورزہوئے۔ پاکستان کوانگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 476 رنزدرکارہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *