نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگزمیں 3 وکٹوں پر154 رنز بنالئے۔ پاکستان کوکیویزکی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 295 رنز درکارہیں۔ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز 7 وکٹیں گریں۔ نیوزی لینڈ نے نامکمل اننگز 309 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔ قومی بولرز نے 345 پر9 وکٹیں گرادیں۔
مہمان ٹیم کے آخری دونوں کھلاڑی ڈٹ گئے۔ اعجازپٹیل اورہینری نے 10ویں وکٹ پر تاریخ کی چوتھی سنچری شراکت بنائی۔ ہینری 68 رنز پرناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز 449 پرتمام ہوئی۔ ابراراحمد نے 4، نسیم شاہ اورآغا سلمان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستانی بلےبازوں نے غیرذمہ داری دکھائی۔ عبداللہ شفیق 19 اورشان مسعود20 رنز پر چلتے بنے۔ امام الحق نے نصف سنچری اسکور کی۔ کپتان بابراعظم نے رن آؤٹ ہوکر وکٹ گنوائی۔ کھیل ختم ہونے تک امام 74 اور سعودشکیل 13 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔