دوسرا ٹیسٹ، 319 کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ

دوسرا ٹیسٹ، 319 کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ کیویزنے میچ پراپنی گرفت مضبوط کرلی۔ پاکستان کو شکست سے بچنے کیلئے آخری روز 319 رنزدرکارہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ کراچی میں جاری میچ کے چوتھے روزقومی ٹیم پہلی اننگزمیں 408 رنزبنا کرآؤٹ ہوئی۔ مہمان ٹیم نے 41 رنزکی برتری کے ساتھ دوسری اننگزکا آغاز کیا تو ڈیوون کونوے صفرپرآؤٹ ہوگئے۔ ٹام لیتھم اورولیمسن نے 109رنزکی شراکت بنائی۔ پاکستانی بولرزنے دوسرے سیشن میں کیویزکی 3 وکٹیں گرائیں لیکن آخری سیشن میں ٹام بلنڈل اورمائیکل بریسویل نصف سنچریاں اسکورکرکے نیوزی لینڈ کومیچ میں واپس لے آئے۔ دونوں نے74، 74 رنزکی اننگزکھیلی۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز 277رنز5 کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکرکے پاکستان کوجیت کیلئے 319رنزکا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرعبداللہ شفیق دوسری ہی گیند پربولڈ ہوگئے۔ نائٹ واچ مین میرحمزہ بھی صفرپرپویلین لوٹے۔ دن کے اختتام تک قومی ٹیم کھاتہ بھی نہ کھول سکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *